ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکیخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈ ی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنیدارشدنے میری تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکی تھیں اور ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرجنیدارشدکوگرفتارنہیں کیاگیا۔جس پر چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنیدارشدکوفوری گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا اور ریمارکس دیئے کہ کیاپولیس افسراپنے آپ کوقانون سے بالاترسمجھتے ہیں؟ ڈی آئی جی کو آج اتوار تک گرفتارکرکے رپورٹ پیش کریں
ا
چیف جسٹس کاڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے کاحکم
Sep 15, 2018 | 16:40