پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، کپتان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے اور غلط بیانیاں کرتے رہے، سادگی کے نام پر ایک اور ڈھونگ رچا کر عوامی نمائندوں کے منصب کی توہین کی جا رہی ہے، خان صاحب نے قوم کو چند دنوں میں حالات بہتر کرنے کے خواب دکھائے تھے، لیکن عمران خان پہلے پچیس دنوں میں ہی اپنے وعدوں سے مکر گئے ، سو دن کا وعدہ تھا اور پہلے ماہ ہی خود سو دنوں کو سات سو تیس دنوں تک بڑھا دیا، دنوں میں تبدیلی لانے والے اب کہتے ہیں کہ ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں، کہا پروٹوکول نہیں لیں گے، اب تمام رکارڈ توڑ رہے ہیں، ابھی تو ان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا اور ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہو گیا ہے۔
عمران خان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا اور ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہو گیا،مولابخش چانڈیو
Sep 15, 2018 | 20:01