نگران حکومت کے قیام کے لئےسیاسی جماعتیں متحرک ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کےلئےتین ناموں کو تجویز کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے سینئررہنماؤں کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کے لئےنام فائنل کئے۔شاہ محمود قریشی تینوں نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔ عبدالرزاق داؤد پرویز مشرف کی کابینہ میں 99ء سے2002ء تک وزیر تجارت رہ چکے۔ تصدق جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔تصدق جیلانی 2013ء سے 2014 تک چیف جسٹس کےعہدے پر فائز رہے۔ڈاکٹر عشرت حسین 99ء سے2006ء تک گورنر اسٹیٹ بینک رہے۔
تحریکِ انصاف نے نگران وزیراعظم کے لئے تین ناموں کو حتمی شکل دے دی۔
Apr 16, 2018 | 16:04