چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کے سربراہ جسٹس شوکت عزیر صدیقی تھے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے۔عدالتی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
اس کے علاوہ دو رکنی بینچ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سننا تھی جو شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام نے دائر کی تھی۔