اومان میں خوف ناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک سعودی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے۔العربیہ نیوز نے اومان میں قائم سعودی سفارت خانے کے حوالے سے خبردیتے ہوئے بتایا ہے کہ کے ٹریفک حادثہ مسقط اور ظفار کے درمیان حادثہ اومان کے علاقے’ھیما‘ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک سعودی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے ہیں ۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نقشوں کو وزارت خارجہ کے مندوبین اور پولیس کی موجودگی میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائعکے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک حادثے کے دوران تباہ ہونے والی کاریں کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئیں ۔
اومان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، سعودی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
Aug 16, 2018 | 13:30