محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے، اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کےپی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،
گزشتہ روز لاہور اور پشاور کا پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں درجہ چالیس، گلگت سینتیس، چترال چھتیس، کراچی پینتیس، کوئٹہ اور ہنزہ میں تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں پری مون سون بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش پشاور ایئرپورٹ پر تیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلےایک سے2روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے
Jun 16, 2016 | 14:35