ملتان میں شادی سے انکار پر خاتون نے آشنا کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا, ملزمہ گرفتار

Jun 16, 2016 | 16:55

ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کے تین بچوں کی ماں مومل عرف شمیم کے ساتھ مراسم تھے. گزشتہ رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر صداقت نے مومل کے ساتھ شادی کرنے سے بھی انکار کردیا. مومل نے بہانے سے صداقت کو گھر بلا کر اُس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا.
صداقت کو شدید زخمی حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا. ڈاکٹرز کے مطابق صداقت کا جسم پچاس فیصد سے زائد جھلس چکا ہے. دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں