خط کی ایک ایک بات کی تصدیق کروں گا۔ قطری شہزادہ

Jun 16, 2017 | 15:20

قطری شہزادے حماد بن جاسم نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی قطر آئی، توخط کی ایک ایک بات کی تصدیق کروں گا۔قطری شہزاے کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا شہری نہیں،اس لئے پاکستان آکرکسی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کاپابند بھی نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قطری شہزادہ شریف فیملی کے ساتھ کاروباری تعلقات پر حرف بہ حرف قائم ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کو کاروباری تعلقات کی تفصیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔قطری شہزادے کو معاملے کو غیر ذمہ دارانہ طور پر اچھالنے کا دکھ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میاں شریف کے کاروبار کو پاکستان میں تباہ و برباد کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔حماد بن جاسم نے بتایا کہ ہمارا خاندان چھان پھٹک کرکاروباری لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کرتاہے تاہم کاروباری اخلاقیات ہیں کہ پارٹنرکی رضامندی کیبغیر بزنس تفصیلات نہیں بتاتے ۔انہوں نے بتایاکہ اسی اصول کے تحت نوازشریف نے قومی اسمبلی میں کاروباری تعلق کاحوالہ نہ دیا تاہم بعدمیں باہمی رضامندی سے نوازشریف کو تفصیلات بتانے کاکہا۔قطری شہزادہ کے کہا کہ میاں شریف دیانتدار،محنتی تھے،انکی کاروباری ذہانت کاچرچا تھا۔واضح رہے جے آئی ٹی کو دوحا جانے کیلئے سپریم کورٹ کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

مزیدخبریں