پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا سفر شروع کررہی ہے

Mar 16, 2016 | 12:07

کلکتہ ایڈن گارڈن میں شاہین آج اونچی اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں، گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں بنگلا دیشی حریفوں کے خلاف بڑی انٹری ڈالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، محمد عامر، عرفان اور وہاب اپنی تیکھی بولنگ کا جادو بھارتی سرزمین پر جگائیں گے، بنگال ٹائیگرز کو زیر کرنا ہے کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور پروفیسر کو آج بلا گھمانا ہو گا، خود بوم بوم کو فرنٹ مین کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایڈن گارڈن میں قومی ٹیم نے میچ سے ایک روز پہلے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے خوب پریکٹس کی، لالا الیون بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکستوں کا تسلسل توڑنے کیلئے پرعزم ہے،،، کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے گی۔ باؤلنگ پاکستانی ٹیم کی قوت ہے اور وہ تین فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں