ایشیائی فوریکس: سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

Oct 16, 2018 | 12:29

ایشیائی فوریکس ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی ڈالر منگل کو جاپانی ین اور سوئس فرانک کے سامنے دباﺅ کا شکار رہا جبکہ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دوسال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.84ین رہی جبکہ سوئس فرانک 0.9868 فرانک فی ڈالر رہا۔ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دو سال کی کم ترین سطح پر 3.7524 ریال فی ڈالر پر آگئی جو کہ ستمبر 2016ءکا ریٹ ہے۔ فارورڈ مارکیٹ میں ڈالر کی ریال میں شرح تبادلہ میں منگل کو 100پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جو کہ گزشتہ جمعہ کو 54 پوائنٹس تک تھا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں چھ بڑی کرنسیوں کی ایکسچینج کی باسکٹ ڈالر ڈی اے ایکس وائے انڈکس 95.06 پر رہا جو کہ پیر کو95.37 پر تھا۔ پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ1.3155ڈالر اور یورو کی 1.1581 ڈالر رہی۔نیوزی لینڈ ڈالر کی شرح تبادلہ 0.6577 فی ڈالر اور آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7137 فی ڈالر رہی۔

مزیدخبریں