پاکستان نے افغانستان سے درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی۔

Sep 16, 2018 | 12:05


دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کو وزیر اعظم عمران خان کا خط پیش کیا، پاکستان نے افغان عوام کیلئے چالیس ہزار ٹن گندم بطور تحفہ بھجوائیں جبکہ پاکستانی حکومت نے افغانستان سے درآمدت پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ دینے کی پیشکش کی، انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، افغان مہاجرین کی با عزت واپسی کا معاملہ بھی افغان قیادت کے سامنے اٹھایا گیا۔ اعلامیے کے مطابق نئی پاکستانی حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر خارجہ نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ افغان قیادت پر مشتمل امن عمل سے متعلق تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر زور بھی دیا۔

مزیدخبریں