ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو منسوخ کیس: مسلم خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا

Aug 17, 2018 | 13:13

 بی بی سی کے مطابق 24 سالہ فرح الحجۃ جب نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئیں تو انٹرویو لینے والے مرد نے انہیں ہاتھ ملانے کی پیشکش کی۔اس موقع پر فرح نے انٹرویو لینے والے مرد سے ہاتھ ملانے کے بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر خیرمقدمی کلمات کا تبادلہ کیا تھا، تاہم اس بات پر ان کا انٹرویو منسوخ کردیا گیا تھا۔بعد ازاں فرح نے کمپنی کے خلاف سوئیڈن کی عدالت میں مقدمہ درج کروایا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 'میں اپنے مذہب کے مطابق چلوں گی، میرے مذہب میں غیر محرم (مرد) سے مصافحہ کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی اس سے روکے کا یہ انسانی حقوق کی پامالی ہے'۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فرح نے بتایا کہ اس واقعے سے ان کا دل بہت دُکھا لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ تھا جو کہ بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے۔

مزیدخبریں