منڈی بہاؤالدین میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Dec 17, 2012 | 12:12

Waqt News
پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں اٹھارہ سالہ عطیہ نےدوماہ قبل اسی گاؤں کے رہائشی اخترنامی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد دونوں گاؤں سے غائب ہوگئے تھے۔ دوماہ بعد عطیہ شوہر کے ساتھ اپنے سسرال آئی ہوئی تھی۔ لڑکی کے بھائیوں نے بدنامی کا بدلہ لینے کےلیے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاشیں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مزید کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ملک وال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان علاقہ کے بااثر لوگ ہیں جن کی تلاش کےلیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
مزیدخبریں