صوبائی وزیر قانو ن راجہ بشار ت اور ایم ایس بےنظیر ہسپتال ڈاکٹر طارق نیازی کیآڈیو کال کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے سزایافتہ رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی جانب سے بےنظیر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیاز ی پر ڈاکٹر اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے دباﺅ ڈالنے کی آڈیو کال منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر اریبہ عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ، ڈاکٹر اریبہ عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کرلیاہے واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے حنیف عباسی کی بیٹی اریبہ عباسی کا تبادلہ کرانے کیلئے راولپنڈی کے بینظیر ہسپتال کے ایم ایس پر نہ صرف دباﺅ ڈالا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی۔ ایم ایس اور راجہ بشارت کے مابین ہونے والی ٹیلیفون کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔