دس سال میں میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں آٹھ ملین سے زائد کی بجلی استعمال ہو گئی۔

Jan 17, 2019 | 11:33

Hafiz Muhammad Imran

لاہور(نمائندہ سپورٹس)دس سال تک آزاد جموں کشمیر کے محکمہ برقیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سوئے رہے، میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں آٹھ ملین سے زائد کی بجلی استعمال ہو گئی۔ اے جے کے محمکہ برقیات نے بل بھیجنا گوارا کیا۔پی پی سی بی حکام نے پوچھنے کی زحمت گوارا نہ کی کہ میرپور سٹیڈیم میں بجلی کا بل کیوں نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر الیکٹریسٹی اتھارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام میر پور کرکٹ سٹیڈیم کو عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔ اے جے کے الیکٹریسٹی ڈیپارٹمنٹ نے یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف بل ادا نہ کرنے پر اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ برقیات حکام  نے دس سال میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد یونٹس کا بل بنا کر پی سی بی انتظامیہ کو بھیجا ہے۔  میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں ان دنوں گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز ہو رہے ہیں۔ یہ سٹیڈیم قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی بھی میزبانی کرتا ہے۔ قائداعظم ٹرافی پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا اور اہم ٹورنامنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میرپور کرکٹ سٹیڈیم کے لیے سالانہ چھ اعشاریہ تین ملین کا بجٹ مختص کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں