امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق ڈرون حملوں سے متعلق صدر اوباما کےپلان نے سی آئی اے، پنٹاگون اور منقسم کانگریس کے درمیان تین سال سے جاری کشمکش کو آخرکار نمٹا دیا ہے، تینوں اداروں کے درمیان یہ بحث جاری تھی کہ نائن الیون حملوں کے پندرہ سال بعدڈرون حملوں میں سی آئی اے کے کردار میں کمی لائی جائے، اخبارکے مطابق دنیا بھر میں ڈورن مہم سے متعلق نئی حکمت عملی اپنالی گئی ہے، اوباما انتظامیہ نے نئی حکمت عملی کے تحت ڈرون حملوں کو کنٹرول کرنے کا اختیارسی آئی اے سے پنٹاگون کے سپرد کردیا ہے لیکن سی آئی اے کا اس میں کچھ کردار باقی رہے گا، حکام کا کہنا ہے پاکستان میں کچھ عرصہ سے ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے تاہم قبائلی علاقوں پر ڈورن حملے جاری رہیں گے۔
امریکا کا ڈرون حملوں سے متعلق نیاپلان تیار، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکی جریدے
Jun 17, 2016 | 11:57