اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیا۔ آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تمام غیر ملکی مجرموں کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ 10 اپریل 2017 کو فوجی عدالت نے پاکستان کی جاسوسی ،، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث راء کے حاضر سروس افسر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا ئی تھی۔ بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل 2021 کی منظوری کے بعد اب وہ اپنی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کر سکے گا۔
آئینی ترمیم منظور ،بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق مل گیا
Nov 17, 2021 | 23:33