ننھی زینب کے قاتل عمران سے خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل میں آخری ملاقات کر وا دی گئی، ملاقات کرنے والوں میں خاندان کے تیس افراد شامل تھے، تمام افراد کی عمران سے ملاقات سیل کے اندر کرائی گئی۔ ملاقات کے دوران مجرم عمران علی اپنے والدین سے معافی مانگتا رہا ۔ مجرم عمران علی نے اپنے اہل خانہ کو ہدایت کی کہ زینب کے والدین تک بھی میری معافی کی اپیل پہنچائی جائے اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ مجھے معاف کر دیں۔ مجرم عمران نے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے سب سے آخر میں اپنی پھوپھی سے ملاقات کی،عمران نے اپنی پھوپھی کو وصیت کی کہ اس کی موت کے بعد اسکی ماں کا خیال رکھے۔
زنیب کا سفاک قاتل عمران آخری ملاقات میں اپنی غلطی پر گھر والوں سے معافی مانگتا رہا۔
Oct 17, 2018 | 10:33