پاک سرزمین پارٹی نےMQMکی ایک اور پتنگ کاٹ دی

Apr 18, 2016 | 17:55

پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا لگا دیا، متحدہ کے ایک اور رہنما نے مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی، اشفاق منگی نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس ایک سو ستائیس اور متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا کراچی میں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اشفاق منگی نے ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ دیا،،، اس دوران مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے پاور چھیننے کے لئے نہیں آئے بلکہ لوگوں کو ٹارگٹ کلر بنانے سے روکنے کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کو جواب دینے کا وقت نہیں،،، وکٹیں گرانے کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ وہ کس کس کا نام لیں کہ کون کون رابطے میں نہیں ،،،جو جتنی بلند آواز میں بات کررہا ہے، سمجھ لیں وہ زیادہ رابطے میں ہے،اس دوران پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے والے اشفاق منگی کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو ہونے والی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے وہ بھی ہل گئے، ایم کیو ایم نے جو وعدے کیے وہ پورے نہ ہوئے۔

مزیدخبریں