اسلام آباد:پاکستان سے چین کو تراشے ہوئے انسانی بالوں کی بھی برآمد کی جاتی ہے۔ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چین کو 13 کروڑ 20لاکھ ڈالر مالیت کے 105 کلوگرام سے زائد بال برآمد کئے گئے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی جیلوں میں 16 پاکستانی قید ہیں۔مشیر تجارت کی جانب سے قومی اسمبلی کو طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ چین کو پاکستان سے تراشے ہوئے انسانی بال بھی برآمد کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تیرہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے ایک سو پانچ کلو گرام چار سو اکسٹھ گرام بال برآمد کئے گئے۔ یہ تجارت ایچ ایس کوڈ کے تحت انسانی بال اور انسانی بالوں کا فضلہ کے حوالے سے ہو رہی ہے۔
پاکستان نے 5 سال میں 13 کروڑ 20لاکھ ڈالر مالیت کے 105 کلوگرام سے زائد بال برآمد کئے گئے
Jan 18, 2019 | 19:14