عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسکروٹنی کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

Jun 18, 2018 | 13:02

لاہور کے حلقہ این اے ایک سو اکتیس میں عمران خان کی اسکروٹنی میں پیشی کی وجہ سے بابر اعوان نے اسلام آباد میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔ بابر اعوان کے معاون وکیل رائے تجمل کا کہنا ہے کہ عمران خان یاان کے وکیل بابراعوان کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ بابر اعوان لاہور میں ہیں اوروہ وہاں حلقہ این اے ایک سو اکتیس میں عمران خان کی اسکروٹنی کے لئے پیش ہونگے۔ انہوں نے استدعا کی کہ پیشی کیلئے کل تک کا وقت دیا جائے، بابر اعوان کل پیش ہوجائیں گے۔ ریٹرننگ افسرنے اسکروٹنی کے لئے اعتراضات کے جواب پر عمران خان کوذاتی حیثیت میں آج طلب کررکھا تھا۔

مزیدخبریں