پاکستان تحریک انصاف اور سابق چیف جسٹس نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑکردی،،افتخار چودھری نے عمران خان کی سیتا وائٹ سے شادی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹیریان کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کیا تو ترجمان تحریک انصاف نے بھی سابق چیف جسٹس پرطنز کے نشتر برسا دے، افتخار چودھری نے اعلان کیا تھا کہ چاہتے ہیں ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہواس پر اس قسم کے الزامات نہ ہوں۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی جاتی۔ عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے، اس لیے وہ اس کیس کو ضرور کھلوائیں گے اورعمران خان کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔ افتخار چودھری نے کہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو آرٹیکل باسٹھ ایف کے تحت چیلنج کیا جائے گا۔ ٹیرن عمران خان کی بیٹی ہے جسے وہ ملک سے باہر تو تسلیم کرتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں بیٹوں کا نام ہے لیکن بیٹی کا نہیں۔ ٹیریان وائٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف اور سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری آمنے سامنے آگئے،
Jun 18, 2018 | 14:47