مکہ مکرمہ اور طائف میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ سعودی محکمہ موسمایات کے مطابق گزشتہ روز ام القریٰ یونیورسٹی اور طائف میں ہونے والی بارش سے الھدا روڈ پر راہگیروں کو سفر میں دشواری کے باعث روڈ کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ کے مشرقی اور جنوبی محلوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ کو بھی گرج چمک کے ساتھ سعودی عرب کے 10 علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، ساحلی مقامات مدینہ منورہ کا بالائی علاقہ حائل، الجوف، حدود شمالیہ، ریاض اور الشرقیہ کے بعض علاقے متاثر ہوں گے۔
مکہ مکرمہ اور طائف میں موسلا دھار بارش
Oct 18, 2018 | 16:37