نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ زیر تربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

Oct 18, 2024 | 18:49

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں 41 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کےافسران اور فیکلٹی ممبران شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کمانڈر ایس پی محمد شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کو آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔زیر تربیت افسران کو ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ویمن پولیس سٹیشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔وفد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن سنٹر کے جدید فیچرز اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی ۔آپریشن کمانڈرشفیق احمد نے وفد کو بتایا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کار آمد ثابت ہورہا ہے۔پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔وفدکے شرکاء نے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ورچوئل سنٹرز کا قیام قابل تعریف عمل ہے۔ سیف سٹی جیسے منصوبے مؤثر سکیورٹی کے لیے ناگزیر ہیں 

مزیدخبریں