انٹر بینک میں روپیہ تگڑا ہوگیا، ڈالر کی قدر گر گئی
انٹربینک میں روپیہ تگڑا ہوگیا اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا ہے، ڈالر 277.79 پیسے سے کم ہوکر 277.61 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے79 پیسے رہی تھی۔ انٹربینک میں دو روز قبل ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 11 پیسے کا ہوگیا تھا۔