فضائی آلودگی کا پھیلاو پنجاب حکومت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی۔
پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیف سٹیز اتھارٹی اور ایکسائز کی مدد سے فہرست مرتب کر لی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احدم جاوید قاضی کے مطاب قپنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیو ں کے سڑکوں پر آنے پرپابندی ہوگی،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اورایکسائز ڈیٹا کی مدد سے ریکارڈ مرتب کیاگیا،تمام اضلاع کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیاںگاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی ،وہ اولڈ ایج گاڑی جس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کوبندکروایا جائے گا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاویدقاضی کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ناکہ بندی کرکے بغیرفٹنس چلنے والی اولڈ ایج گاڑیوں کو پکڑیں گی،گاڑی اولڈ ایج ہو اورفٹ ہو،فٹنس سرٹیفکیٹ ہو وہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔