ترک صدر نے اسرائیلی صدر کے لئے ترکیہ کی فضائی حدود بند کرنے کی وجوہات بتادیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی نے آذربائیجان میں سی او پی موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق ترک صدر نے کہاکہ ہم نے اسرائیلی صدر کو سی او پی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کیے، اسرائیلی ایوانِ صدر نے کہا، صورتِ حال کے جائزے اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریاست کے صدر نے آذربائیجان میں موسمیاتی کانفرنس کے لیے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔