دھند نے یو اے ای میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی،ریڈ اور یلو الرٹ جاری
متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، اور ام القوین سمیت دیگر علاقوں میں شدید دھند نے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہری نیند سے بیدار ہوئے دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے۔ دوسری جانب حکام نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات نے علی الصبح الفلاح، رزین، العجبان، ابو ظہبی میں ابو العبیاد اور العین میں الخزنہ میں دھند سے متعلق الرٹ جاری کیا۔دبئی میں العویر، وارسن، الخوانیج اور ایمریٹس روڈ پر بھی صبح دھند تھی۔ دھند کے موسم کی وجہ سے سڑکوں پر بصارت کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر رہی، ۔نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق موسم عام طور پر دھوپ اور بعض اوقات جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ منگل کو کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ملک کے اندرونی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ساحلی علاقوں اور جزیروں میں درجہ حرارت 31 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہاڑوں پر 23 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔جنوب مشرق سے شمال مشرقی سمت میں 10 سے 20 کی رفتار سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہلکی سے اعتدال پسند ہواں کی توقع کریں۔ خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر نسبتا پرسکون رہے گا۔