پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ
پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی )کی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کاحجم بڑھ کر 3.2ارب ڈالر ہو گیا جو مالی سال 2023 میں 2.6 ارب ڈالر رہا تھا۔اسی طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران آ ئی ٹی کی برآمدات میں 60 کروڑ ڈالر یعنی 23.07 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔انجینئر حسین احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے ماہرین کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ اور پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جن میں ٹیکس مراعات، آئی ٹی ایکسپورٹ پیکجیز سمیت سپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام شامل ہیں۔