سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 585 واٹ کاسولر 20 ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 17 ہزار 100 روپے پر آگیا ،180 واٹ سولر 6 ہزار سے کم ہوکر 5500 ہزار پر آگیا۔ دوسری جانب ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔