گجرانوالہ سے ہمسایہ شہری نے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مارپیٹ کی اطلاع دی
خواتین پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ سے ہمسایہ شہری نے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مارپیٹ کی اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ سامنے والے گھر سے روزانہ خواتین کے رونے اور مارپیٹ کی آوازیں آتی ہیں۔ ان کا داماد اپنی بیوی اور سسرالی خواتین پر شدید تشدد کرتا ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہیں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون اپنے میکے میں مقیم تھی اور اس کا شوہر روزانہ آ کر مار پیٹ کرتا تھا۔مارپیٹ کے دوران گھر کے دیگر خواتین نے اسے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم نے پستول نکال لیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ کر لیا ۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا۔خاتون کسی بھی ایمرجنسی میں فوراً 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔