انٹرنیٹ کی سست روی، ملک اور فری لانسرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث ملک اور فری لانسرز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایپ تک رسائی کا مسئلہ مسلسل برقرار ہے۔حکومت انٹر نیٹ کے اس مسلے پر ابھی تک جواب دینے سے قاصر ہے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے طلبہ اور فری لانسرز کی بڑی تعداد شدید متاثر ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک دن انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سیکٹر کو تقریباً 12 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان سوفٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کے مطابق شک ہے کہ فائروال کی تنصیب میں کچھ مسائل ہوئے ہیں۔