کراچی کے شہریوں کے لئے اہم منصوبہ یلو لائن بی آر ٹی شروع کیا گیا ہے .شرجیل انعام میمن
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی سائٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کراچی کے شہریوں کے لئے اہم منصوبہ یلو لائن بی آر ٹی شروع کیا گیا ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے 100 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا گیا ہے، کانٹریکٹر نے 18ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے منصوبہ مکمل ہو، اکیس کلو میٹر کا یلو لائن کا ٹریک ہوگا، جام صادق پل کے ساتھ نیا پل بنایا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسز چلائی جائینگی، اب بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں قرارداد لائی جارہی ہے، شرجیل میمن یہی کہتے تھے کہ ہم غلام نہیں،غیر ملکی سازش نامنظور، پوری اسرائیلی لابی کہہ رہی ہے بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کو ریلیف دیا جائے نہیں چاہتے کہ کسی کے خاندان کو جیل میں ڈالا جائے، ان تمام ریلیف کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ بیوی اور سالہ ہیں مولانا فضل الرحمان ایک قابل احترام،معتبر سیاسی شخصیت ہیں مولانا کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے یہ ضرور کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہے،