ایران میں ایک نوجوان شخص کو کرین کے ذریعے سرعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا

Sep 18, 2018 | 07:59

برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر ایران میں ایک نوجوان کو کرین کے ذریعے لٹکا کر پھانسی دینے کی ویڈیو شئیر کی۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص کو جمعہ کے روز ایران کے جنوبی شہر مرودشت میں سرعام کرین کے ذریعے تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔ پھانسی دیئے جانے والے شخص کی عمر چھبیس سال تھی وہ گذشتہ تیرہ سال سے جیل میں قید تھا۔اس کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ ایک نوعمر لڑکا تھا اور اس کی عمر تیرہ سال کے لگ بھگ تھی۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس سے اتنی کم عمری میں کیا سنگین جرم سرزد ہوا تھا۔ایران کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں ملک میں پھانسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صرف اگست کے مہینے میں تیس افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں