سعودی حکام نے پہلی بار 30روزہ عمرہ ویزے پر آنے والے معتمرین اور زائرین کو ملک کے کسی بھی شہر جانے کی اجازت دیدی۔ سعودی اخبار کے مطابق سیکرٹری امور عمرہ عبدالعزیز وزان کی جانب سے جاری کردہ علامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمرہ اور زیارت ویزے پر آنے والے لوگ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ سے باہر سیاحتی، تاریخی اور تفریحی مقامات پر جانے کے مجاز ہوں گے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ سیر و سیاحت کی اجازت پہلے حاصل کی جائے۔ 30دن میں سے 15دن حرمین شریفین کی زیارت اور باقی 15دن سیر و سیاحت کے لئے مخصوص کر دیئے گے ہیں۔
پہلی بار 30روزہ عمرہ ویزے پر آنے والے معتمرین اور زائرین کو ملک کے کسی بھی شہر جانے کی اجازت دیدی
Sep 18, 2018 | 15:22