اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق کرکٹرز سے ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا اور ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سب سے مشورے کرتا رہوں گا، نئے پاکستان میں نئے کرکٹ کلچر کو سامنے لائیں گے۔عمران خان ہفتے کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ساتھی کرکٹرز سے پُرجوش انداز میں ملے، یہ ملاقات نصف گھنٹے جاری رہی اس دوران مہمان سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سدھو نے عمران خان سے پوچھا کہ اگلا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا تو وزیراعظم ملاقات میں شریک احسان مانی کی طرف دیکھ کر مسکرا دیئے، سدھو نے عمران خان کو بھارت سے اپنے ہمراہ لائی گئی خصوصی شال کا تحفہ بھی دیا۔عمران خان سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بورڈ میں انتظامی تبدیلی اور کرکٹ کو بہتر کرنے کا واضع اشارہ دیا اور تمام کھلاڑیوں سے رائے اور مدد مانگی اور انہوں نے ملک میں اپنے پرانے مطالبے کو دہرایا کہ وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی جگہ ریجنل (علاقائی)کرکٹ کو اوپر دیکھنا چاہتے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا اشارہ
Aug 19, 2018 | 15:52