مسلح کار سواروں نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں،

Feb 19, 2017 | 12:36

پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر سفید رنگ کی مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ناکے پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے،،، کار سوار یوٹرن لے کر صوابی کی جانب فرار ہونے لگے تو موٹر وے پولیس نے بھی تعاقب کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی،،،
مراٹھی انٹرچینج کے قریب ڈرائیور نے باہر نکل کر پولیس پر پستول تان لی،،، تاہم موٹر وے پولیس نے اسے قابو کر کے گرفتار کرلیا،،، جبکہ گاڑی میں سوار خاتون سمیت دو ملزمان پشاور کی طرف فرار ہو گئے،،، ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈرائیور کا نام کاشف ہے جو پشاور کا رہائشی ہے،،، ادھرموٹر وے پولیس کے مطابق فرار ہونے والی گاڑی کو نوشہرہ کے قریب پکڑ لیا گیا،،مشکوک کارکوطوروکےمقام پرپکڑا گیا،، پولیس نے کار میں سوار دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،،، پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں