سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز مسافروں کو چوبیس گھنٹے انتظار کی اذیت میں مبتلا رکھنے کے بعد لاہورایئرپورٹ لائی، مسافروں کا کہنا ہے کہ ریاض میں بورڈنگ کروانے کے بعد اچانک فلائٹ میں تاخیر کا بہانہ بنا دیا گیا، نجی ایئرلائن کے کاؤنٹر پر موجود عملہ موبائل فون پر کھیلنے میں مصروف رہا، لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد مسافروں نے نجی ایئرلائن کیخلاف شدید احتجاج کیا، احتجاج کے دوران ہنگامی آرائی بھی ہوئی، جس کے دوران دو مسافروں کو اے ایس ایف نے گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی، مگر گرفتاری کے خوف سے مسافر مشتعل ہو گئے ۔
سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز چوبیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی
Jan 19, 2017 | 14:19