تھائی لینڈ میں ننھے ہاتھی نے ڈوبتے شخص کو بچالیا

Oct 19, 2016 | 00:27

انٹرنیٹ پر ان دنوں ننھے ہاتھی کی ویڈیو کی دھوم ہے، تھائی لینڈ میں جنگلی ہاتھیوں کی حفاظت کیلئے قائم فاؤنڈیشن کے رکن ڈیرک تھامسن نے ایک سال قبل ہاتھی اور اس کے ننھے بچے کو بچایا تھا، جس کے بعد فاؤنڈیشن مسلسل اس ہاتھی اور اس کے گروہ کی نقل وحرکت پر نظررکھے ہوئے تھی، دریا میں نہانے کے دوران ڈیرک تھامسن ڈوبنے لگا اور اس نے بچانے کیلئے پکارا تو ننھا ہاتھی فوری دریا میں کود گیا اور ڈیرک کو کنارے پر لگا دیا، ڈیرک کے مطابق وہ ڈوب نہیں رہا تھا لیکن اس نے بچاؤ کی آواز صرف ہاتھی کو متوجہ کرنے کیلئے اور اس کی حرکت کو نوٹ کرنے کیلئےلگائی تو حیران کن طور پر ننھا ہاتھی اپنی جان کی پروا کئے بغیر گہرے پانی میں اترآیا، ہاتھی کی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

مزیدخبریں