امریکی صدر نے بتا دیا کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔

Oct 19, 2024 | 11:28

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹا جا سکتا ہے کہ تنازعہ کچھ دیر کے لیے ختم ہو جائے۔ تاہم میں یہ جانتا ہوں کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔ برلن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی پر کام کرنا ممکن ہے۔ لیکن غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام مزید مشکل ہونے والا ہے۔یوکرین کے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ یو کرین کو طویل فاصلے کے ہتھیاروں کی فراہمی پر اتفاق رائے نہیں، مغرب یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔

مزیدخبریں