برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔

Aug 20, 2024 | 14:03

برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر سٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔ روسی جنگجوئوں کے 90 فیصد افراد کو سٹارم شیڈو میزائلز کی حدود سے باہر منتقل کر دیا گیا تھا،اس تناظر میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو نئے دبا ئوکا سامنا ہے کہ وہ یوکرین کی طرف سے سٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر عائد پابندیوں کو ہٹا لیں۔دوسری طرف یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ برطانوی حمایت سست ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں