بھارت میں صحت کے ماہرین کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی 'جونسن اینڈ جونسن' کے تیار کردہ 'بے بی پائڈر' کی تیاری میںاستعمال ہونے والے اجزا میں 'ایسبسٹوس' نامی مرکب کینسر کا سبب بن رہا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ماہرین نے جونسن کمپنی کے ہاں تیار کردہ بے بی پاﺅڈر کے بعض نمونے حاصل کیے ہیں۔ یہ پاﺅڈر شمالی ریاست کے ایک کارخانے میں تیار کیا جاتا ہے۔بھارت میں جونسن کمپنی کے بے بی پاﺅڈر کے بارے میں چھان بین رائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے بعد کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ جونسن اینڈ جونسن کمپنی برسوں سے 'ایسبسٹوس' مرکب استعمال کررہی ہے اور یہ مرکب بچوں میں کینسر پھیلانے کا موجب بن رہا ہے۔بھارت کےایک طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جونسن کمپنی کے بے بی پاﺅڈر کے نمونے ریاست ہما چل پردیش کے بادی نامے کارخانےمیں تیار ہونے والے پاﺅڈر سے لیے گئے۔بھارت میں سامنے آنے والی اس خبر پرجونسن اینڈ جونسن کمپنی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم 'رائٹرز' کی طرف سے گذشتہ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے بعد جونسن اینڈ جونسن کمپنی نے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کو یک طرف، من گھڑت اور نفرت پھیلانے' کا ایک نیا حربہ قرار دیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بے بی پاﺅڈر میں 'اسبسٹوس'نامی کوئی مرکب نہیں پایا جاتا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ مردو خواتین پر کی جانے والی ایک اسٹڈی سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ یہ پاﺅڈر سرطان یا ایسبسٹوس مرکب سے پیدا ہونے والی کسی بیماری کا سبب نہیں بنتا۔بھارتی ریاست تلنگانا کے شعبہ صحت کے ایک عہدیدار سوریندرا نات سائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے معائنہ کاروں کو جونسن کمپنی کے بےبی پاﺅڈر سے نمونے لینے کی درخواست کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ماہرین اس مرکب کے خطرات کے بارے میں جان کاری کررہےہیں۔ اگر یہ سچ ہے کہ جونسن اینڈ جونسن کمپنی کا بے بی پاﺅڈر بچوں میں کینسر کا موجب بنتا ہے تو یہ بڑی تشویش کی بات ہے۔
بھارت :جونسن اینڈ جونسن کمپنی کا بے بی پاﺅڈر کینسر پھیلانے کا موجب
Dec 20, 2018 | 11:16