ازبکستان، بحرین، کویت اور عمان کے شہریوں کے لیے تیس دن کا ویزا فری قیام متعارف کروائے گا

ازبکستان، بحرین، کویت اور عمان کے شہریوں کے لیے تیس دن کا ویزا فری قیام متعارف کروائے گا۔ ازبکستان کی وزارت انصاف کے مطابق یہ اقدام صدارتی حکم نامے میں کیا گیا ہے جس کا مقصد سیاحوں کی آمد میں اضافہ اور سیاحتی خدمات کو بڑھانا ہے۔ 15 مئی کو دستخط کیے گئے فرمان کے تحت ازبکستان کا مقصد سال کے آخر تک 15.8ملین غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنا اور سیاحتی خدمات کی برآمدات کو 4 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔ دستاویز میں 2025 میں 40 ملین گھریلو سیاحوں کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اسے حاصل کرنے میں مدد کے لیے، ملک بھر میں 378 نئے ٹور آپریٹرز کا آغاز متوقع ہے۔ علاوہ ازیں ازبکستان میں بین الاقوامی سیاحتی ہفتہ ہر سال نومبر میں منایا جائے گا۔