پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، سکولز کے بعد کالجز میں بھی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث سکولز کے بعد کالجز میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےکالجز میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ28 مئی سے تمام سرکاری و پرائیوٹ کالجز موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے بند ہو جائیں گے۔ کالجز 15 اگست 2055 کو دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے ۔تمام امتحانات معمول کے اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔