نئی دہلی : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔دارلحکومت نئی دہلی کے ائیر پورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا ۔ محمد بن سلمان بھارت میں دو روز قیام کریں گے ۔ اس دوران وہ انسداد دہشت گردی ، سرمایہ کاری ، توانائی اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے
بھارت میں تقریباََ 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ۔عرب نیوز ایجنسی الجزیرہ کے مطابق سعودی ولی عہد دورے کے دوران بھارت میں آئل سیکٹر میں سعودی کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت ہوگی ۔ اس کے عالوہ عرب انڈیا مغربی ساحل پر 44 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے دورے کے دوران بھی 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیاتھا جو ائل ریفائنری سمیت متعدد شعبوں میں کی جائیگی ۔