روڈ ریج کیس: نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنادی گئی

May 20, 2022 | 01:36

نئی دہلی: بھارتی سیاستدان،ٹی وی میزبان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سڑک پر جھگڑے اور تشدد کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سڑک پرجھگڑے میں ایک شخص کی موت کے 3 دہائیوں پرانے کیس میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں