صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔ ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔
صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا
May 20, 2025 | 19:04