چیئرمین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پرانی گاڑیوں پر پابندی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ شمس شاہوانی کہتے ہیں کہ کم ازکم دوہزاردس ماڈل کے ٹینکر کی شرط انتہائی غیر منصفانہ ہے، آئل ٹینکرز مالکان کا شکوہ ہے کہ چھبیس ہزارآئل ٹینکر پورے ملک میں تیل کی سپلائی کررہے ہیں، جس میں سے نو ہزار پی ایس او میں رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں چھ سو،خیبرپختونخوا تین سو،بلوچستان دو سو، جبکہ کراچی میں سات سو آئل ٹینکرز کو پرانا قراردے کر تیل سپلائی کو روک دیاگیا ہے۔ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی فراہمی بھی بند کی جائے گی، البتہ مختلف سماجی اداروں کی ایمبولینسز کو ایندھن کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔
کل سے ملک بھر میں تیل کی سپلائی روکنے کا اعلان،آئل ٹینکرزایسوسی ایشن
Oct 20, 2018 | 21:01