پاکستان نے چندو بابولال کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔

Jan 21, 2017 | 16:57

پاکستان نے بھارتی فوجی چندو بابولال کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چندو بابو لال نے اپنے سینئر افسران سے سخت ناراضگی اور اختلافات کے باعث نالاں ہو کر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر لائن آئن آف کنٹرول عبور کی تھی۔چندو بابو لال کو ہفتہ کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شکایات کے ازالے کے مقامی طریقہ کارکے مطابق بھارتی فوجی کی شکایات دور کیں اور بھارتی شہری ہونے کے ناطے انہیں اپنے ملک واپسی پر آمادہ کیا ۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوجی کی واپسی کا حکومت پاکستان کا فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے جو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتااور علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی تمام سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔

مزیدخبریں