ساہیوال پولیس مقابلہ: ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں، ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، بھائی مقتول خلیل

Jan 21, 2019 | 20:05

ساہیوال میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، حکومت کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا،ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں۔لاہور میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمارے پیارے واپس لا دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہم سے رابطہ ہوا تھا،مگر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔مقتول کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، ادارے حقائق سامنے لائیں، تحقیقات کے بغیر کسی کو دہشت گرد کیسے قرار دے دیا گیا؟

مزیدخبریں